اسلام آباد: اکرم شیخ کے گھر ڈکیتی، ملزم مقدمات کی فائلیں مانگتے رہے‘قانون دان

Dec 22, 2019

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ)اسلام آباد میں معروف قانون دان اکرم شیخ کے گھر ڈکیتی کی واردات کے بعد ان کے باورچی نے تھانے میں مقدے کی درخواست تھانہ کھنہ جمع کرادی ہے۔ ایف آئی آر درج کرلی گئی۔ درخواست گزار کا کہنا ہے کہ ملزموں نے ٹی وی لاؤنج میں اسلحہ کے زور پر یرغمال بنایا اور مجھے پستول دکھا کر اکرم شیخ کے کمرے میں لے کر جانے کا کہا۔ ملزموں نے اہلخانہ کو 2 گھنٹے یرغمال بنایا، 6 لاکھ 15ہزار روپے، چار گھڑیاں اور زیورات لوٹے جبکہ واردات کے بعد ملزمان اکرم شیخ کی گاڑی میں فرار ہوئے۔ ملزم ڈھوک کالا خان پل پر ڈرائیور اور گاڑی کو چھوڑ کرنکل گئے جبکہ ملزموں نے اکرم شیخ سے کیسز کی فائلیں مانگیں تھیں۔ اکرم شیخ نے پولیس کو بتایا کہ ڈاکو بندوق کی نوک پر میرے مقدمات کی فائلوں کا پوچھتے رہے صبح 5 بجکر 5 منٹ پر 15 پر اطلاع دی۔ ڈاکوئوں سے کہا کہ تہجد کا وقت ہے وضو کرکے نماز ادا کرنے دو ایک ڈاکو نے کہا ہم اجازت دیتے ہیں لیکن ہمارے لئے بددعا نہیں کرنی ۔

مزیدخبریں