کوالالمپور (آن لائن) ملائیشیا کے وزیراعظم مہا تیر نے کوالالمپور سربراہی کانفرنس میں وزیراعظم عمران خان کی غیر موجودگی پر افسوس کا اظہار کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ملائیشیا میں جاری 4 روزہ کے ایل سمٹ اختتام پذیر ہو گئی ہے۔ مہاتیر کا کہنا تھا کہ جنیوا میں طیب اردگان، عمران خان اور میں نے امت مسلمہ کی فلاح کے لئے کام کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔ ہمیں خوشی ہوتی اگر عمران خان ہمارے ساتھ موجود ہوتے۔
خوشی ہوتی عمران خان ہمارے ساتھ ہوتے: مہاتیر
Dec 22, 2019