کینیڈا: بھارتی قونصلیٹ کے باہر کشمیریوں کے حق میں مظاہرہ، شدید نعرے بازی

ٹورنٹو(آئی این پی ) کینیڈا کے شہرٹورنٹو میں بھارتی وزیرخارجہ جے شنکرکی کینیڈین عہدیداروں کے ساتھ ملاقات پر بھارتی قونصلیٹ کے باہرکشمیریوں کے حق میں مظاہرہ اورشدید نعرے بازی کی گئی،مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا کراحتجاج کیا ۔ تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی ظلم کی بازگشت جنوبی ایشیا سے نکل کرایک بارپھرمغرب تک پہنچ گئی۔ کینیڈا کے شہرٹورنٹو میں بھارتی وزیربرائے امورخارجہ جے شنکرکی کینیڈین عہدیداروں کے ساتھ سفارتی بات چیت کے موقع پربھارتی قونصلیٹ کے باہر کشمیریوں کے حق میں مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے شدید نعرے بازی بھی کی۔مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا کراحتجاج کیا، پلے کارڈزپرکشمیریوں کوآزادی دینے اورمودی مخالف نعروں سمیت نوسی اے بی- این آرسی اورنوفاشزم کے نعرے درج تھے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...