کراچی (نیوزرپورٹر) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ سابق صدر جنرل پرویز مشرف کے کیس پر سیاست ہرگز نہیں ہونی چاہیے ایم کیو ایم کا یہ کہنا کہ جنرل مشرف کے خلاف کارروائی اس لیے کی گئی کہ وہ اردو بولنے والے ہیں، یہ جنرل مشرف کیساتھ انتہائی زیادتی ہے کیونکہ اس بات سے اْن کا قد چھوٹا کریں گے جو انکے ساتھ ظلم ہے، آج جنرل پرویز مشرف کے حق میں پوری قوم کیساتھ افواج پاکستان اٹھ کھڑی ہوگئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین پاک سر زمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال نے کراچی کے بزنس کمیونٹی کے نمائندہ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی شخص نے تعصب کی بنیاد پر کوئی بات کی بھی ہے تو غلط کہی ہے ہمیں عوام اور اداروں کا ردعمل دیکھنا چاہیے جو کہ اطمینان بخش ہے نہ کہ صرف ایک فرد کے تعصب بھرے جملے کو۔ ہم جنرل مشرف کے خلاف فیصلے کو مسترد کرتے ہیں۔ اگر آرٹیکل 6 پر عملدرآمد کرنا ہی ہے تو اس کی پوری روح کیساتھ عمل کیا جائے، اس حساب سے کم ازکم 500 افراد کو پھانسی کی سزا ہونی چاہیے، ایک فرد واحد کو نشانہ نہیں بنایا جاسکتا۔ پیرا گراف نمبر 66 نے جج کی ذہنیت اور اس بات کو واضح کردیا ہے کہ فیصلے میں ذاتی عناد، غصے اور دشمنی کا عنصر موجود ہے جس سے پورے کیس کی روح متاثر ہوچکی ہے۔ اس بات پر تشویش ہوتی ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی جو جمہوریت کو بہترین انتقام قرار دیتی ہے۔
سابق صدرمشرف کیس میں سیاست نہ کی جائے ،مصطفی کمال
Dec 22, 2019