سوات(انٹرنیشنل ڈیسک)سوات کے گاؤں ہزارہ میں انجینئر نے ایسا چولہا گیزر ایجاد کیا ہے، جس میں تھوڑی سی لکڑیوں سے بیک وقت کھانا پکایا اور پانی گرم کیا جاسکتا ہے۔سوات کے باصلاحیت انجینئر کو محنت کا صلہ مل گیا، انجینئر گل بادشاہ نے ایک سال کی محنت سے منفرد چولہا گیزر تیار کرلیا، گل بادشاہ کہتے ہیں کہ چولہا گیزر کی وارنٹی 20 سال ہے۔گل بادشاہ کا کہنا ہے کہ عام انگیٹھی میں صرف کھانا پکتا ہے، جبکہ اس کے ساتھ گیزر بھی چلتا ہے۔ٹھنڈے پانی کو چولہے کے گرد لگی چادر سے گزار کر گرم کیا جاتا ہے، علاقے میں قدرتی گیس نہ ہونے کے باعث شہریوں کو اس جدید انگیٹھی میں تھوڑی سی لکڑی جلا کر نا صرف کھانا پکانے کی سہولیت میسر آسکتی ہے بلکہ پانی بھی گرم کیا جاسکتا ہے۔انجینئر گل بادشاہ کی اس منفرد تخلیق سے جہاں توانائی کی بچت ہو رہی ہے، وہیں شہریوں کو بیک وقت چولہے اور گیزر کی سہولت مل رہی ہے۔
سوات میں انجینئر نے چولہا گیزر ایجاد کرلیا
Dec 22, 2019