اوریگون(انٹرنیشنل ڈیسک)سائنس کی خبروں میں دلچسپی رکھنے والے افراد اس سے قبل چپ پر تجربہ گاہ، چپ پر انسانی دماغی خلیات اور دیگر ایسی ہی پیش رفت پڑھ چکے ہیں۔ اس میں تازہ اضافہ انسانی دانت کو چپ پر منتقل کرکے کیا گیا ہے۔دانت والی چپ ہوبہو انسانی دانت کی طرح ہے کیونکہ اس پر انسانی دانت کے زندہ حیاتیاتی ٹشو چپکائے گئے ہیں اور دانتوں کی معدن کے کچھ اجزا بھی شامل کیے گئے ہیں۔ اس طرح یہ دنیا کی پہلی چپ ہے جو دانتوں کی خرابی بالخصوص کیڑے لگنے اور جوف (کیویٹی) بننے کے عمل کو سمجھنے میں مدد دے گی۔
انسانی دانت پر مشتمل دنیا کی پہلی ڈینٹل چِپ تیار
Dec 22, 2019