کینبرا(انٹرنیشنل ڈیسک)آسٹریلیا میں جنگلاتی جھاڑیوں میں لگی آگ شدید گرم اور خشک موسم کی وجہ سے ابھی تک کنٹرول میں نہیں لائی جا سکی۔ رواں برس اکتوبر میں لگنے والی اس آگ سے اب تک تین ملین ہیکٹر سے زائد رقبہ جلا کر راکھ ہو چکا ہے۔ مختلف مقامات پر لگی آگ بجھانے میں کئی ہزار فائر فائٹرز دن رات مصروف ہیں۔ آسٹریلیا کو گزشتہ چند ماہ سے شدید خشک سالی کا سامنا ہے۔ دوسری جانب موسمی حدت میں بھی مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ اس آگ سے سب سے گنجان آباد آسٹریلوی ریاست نیو ساؤتھ ویلز شدید متاثر ہوئی ہے اور وہاں اب مسلسل دوسرے ہفتے بھی ایمرجنسی نافذ ہے۔ ریاستی حکومت کے مطابق کرسمس سے قبل بہت سے خاندانوں کو محفوظ رکھنے کے لیے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں۔ سڈنی شہر کے نواح میں آج ہفتے کے روز درجہ حرارت سینتالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
آسٹریلیا کی4 ریاستوں میں جنگلاتی آگ پر قابو نہ پایا جاسکا
Dec 22, 2019