لاہور(نمائندہ سپورٹس) قومی کرکٹ ٹیم کے بائولنگ کوچ وقار یونس گرین شرٹس کی ایک بار پھر بلندی تک رسائی کیلئے پرامید ہیں جن کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ٹیسٹ میچ کرکٹ کا اجراء ملکی کھلاڑیوں کیلئے معاون ثابت ہوگا۔ کراچی کے شائقین کی انرجی اور حمایت مثالی ہے کیونکہ لوگ یہاں کرکٹ کو سمجھتے ہیں جبکہ فاسٹ بائولرز کو بھی یہاں بھرپور سپورٹ ملتی ہے جس کے وہ خود بھی گواہ ہیں کیونکہ نیشنل سٹیڈیم پر انہوں نے بھی چند یادگارسپیلز کئے اور انہیں قوی امید ہے کہ پاکستانی ٹیم کراچی ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کریگی۔ حالیہ عرصے میں جو پاکستانی کھلاڑی اچھا کھیل پیش نہیں کر سکے وہ بھی اپنی فارم بحال کرلیں گے اور ان کی جانب سے عمدہ کارکردگی سامنے آئیگی۔ گزشتہ دس سال پاکستان کرکٹ کیلئے کافی کٹھن رہے کیونکہ قومی کرکٹرز کو اپنی ہوم سیریز بھی بیرون ملک کھیلنا پڑیں جس نے انہیں پیچھے دھکیل دیا لیکن اب امید ہے کہ وہ ایک بار پھر عالمی سطح پر ابھریں گے۔
وقار یونس گرین شرٹس کی ایک بار پھر بلندی تک رسائی کیلئے پرامید
Dec 22, 2019