لاہور(نمائندہ سپورٹس) وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جا رہے دوسرا ٹیسٹ میچ دیکھنے نیشنل سٹیڈیم آئے۔نیشنل سٹیڈیم آمد پر علی زیدی کا کہنا تھا کہ نیشنل سٹیڈیم ہمارا ہوم گراونڈ ہے، ہم یہاں کھیلے ہیں، پاکستان کے لئے کرکٹرز کراچی سے نکلے ہیں، اگلی ٹیم جب بنے گی تو امید ہے کراچی سے بھی کرکٹرز سلیکٹ ہونگے۔ان کا کہنا تھا کہ امید ہے فواد عالم کو ٹیم میں موقع دینے کا معاملہ عمران خان تک پہنچ گیا ہو گا، سرفراز کی پرفارمنس تھوڑی خراب ہوگئی تھی، ڈومیسٹک میں پرفارم کیا، سرفراز کو ہار نہیں ماننا چاہئے،وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش یہاں کھیلنے نہیں آ رہی مگر باقی سب ٹیمیں یہاں آرہی ہیں ، بنگلہ دیش سے زیادہ بھارت کھیل میں سیاست کرتا ہے، آئی سی سی کو بھارت کنٹرول کر رہا ہے،انڈین کرکٹر فکسنگ میں پکڑے جاتے ہیں مگر کچھ نہیں ہوتا، پاکستان میں اگر کوئی کھلاڑی پکڑا جائے تو زندگی مصیبت میں جاتی ہے۔