اسلام آباد (این این آئی)پاک فضائیہ اور وِنٹر سپورٹس فیڈریشن آف پاکستان ملک میں سرمائی کھیلوں کے فروغ کیلئے کوشاں ہیں۔ ترجمان کے مطابق ملک کے بالائی علاقوں میں برف باری کے ساتھ ہی وِنٹر سپورٹس فیڈریشن نے ایک جامع پروگرام ترتیب دیا ہے۔ جِس میں اسکیئرز ، آئس سکیٹنگ اور آئس ہاکی کے مقابلے منعقد کیے جائیں گے۔ 23 دسمبر2019 سے شروع ہونے والے ونٹر سپورٹس سیزن کے دلچسپ مقابلے 28 فروری 2020 تک جاری رہیں گے۔اس سیزن کی خاص بات یہ ہے کہ 2 ایونٹس میں بین الاقوامی اسکئیرز بھی جلوہ گر ہونگے۔ نِلتر (گِلگت بلتِستان ) اور مالم جبہ (خیبر پختونخوا ) کے پر فِضامقامات پر ہونے والے مقابلوں کے حوالے سے وِنٹر سپورٹس فیڈریشن آف پاکستان نے ایک پرومو جاری کیا ہے۔ آپ سے درخواست ہے کہ اس پرومو کو اپنے چینل پر بار بار نشر کریں۔ تاکہ پاکستان کا مثبت اِمیج دنیا کے سامنے لایا جاسکے۔