کوالالمپور: حماس کے وفد کی ملائیشیا کے زیراعظم مہاتیر محمد سے ملاقات‘ حمایت پر شکریہ ادا کیا

کوالالمپور(این این آئی)ملائیشیا میں اسلامی کانفرنس میں شرکت کے لیے کوالالمپور آئے اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے وفد نے ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد سے ملاقات کی ہے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس ملاقات میں حماس کے وفد نے ملائیشیا کی طرف سے فلسطینی قوم کی حمایت جاری رکھنے پر وزیراعظم مہاتیر محمد، ان کی حکومت اور ملائیشیا کے عوام کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔حماس کے وفد اور ملائیشیا کے وزیراعظم کے درمیان ہونے والی بات چیت میں باہمی تعلقات اور دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔ حماس کے وفد نے امید ظاہر کی کہ کوالالمپور میں ہونے والی اسلامی کانفرنس قابض صہیونی ریاست کے فلسطینی قوم کے خلاف جاری مظالم کے خلاف کیے گئے اعلانات اور فیصلوں پرعمل درآمد کیا جائے گا۔حماس رہ نمائوں نے وزیراعظم مہاتیر محمد سے ملاقات میں انہیں فلسطین کی تازہ ترین صورت حال، فلسطین میں ہونے والے متوقع انتخابات، فلسطینیوں میں مصالحت اور اس حوالے سے حماس کی طرف سے لچک اور دیگر امور بریفنگ دی گئی۔

ای پیپر دی نیشن