کراکس(صباح نیوز) وینزویلا کے دارلحکومت کراکس میں آسکر ماچاڈو جلوواگا بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب ایک پرائیویٹ طیارہ گر کر تباہ ہونے سے 9 افراد ہلاک ہوگئے۔وینزویلا کے پراسیکیوٹر جنرل نے تارکوولیم ساب نے کہا کہ اس حادثے میں بدقسمتی سے وینیزویلا کے 9 شہریوں کی موت ہوئی ہے، وہ ان کے لواحقین کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ حادثے کی وجوہات کے بارے میں ماہر ین جلد اس بارے میں اہم معلومات دیں گے۔مقامی میڈیا کے مطابق یہ ہوائی جہاز قومی کان کنی سرمایہ کاری اجلاس میں حصہ لینے والے تجارتی لوگوں کو لے کر وینزویلا کے جنوب مشرقی ریاست بولیور سے روانہ ہوا تھا۔
وینزویلا: پرائیویٹ طیارہ گر کر تباہ‘ 9 افراد ہلاک
Dec 22, 2019