شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)معروف سیاسی سماجی شخصیت چوہدری طارق محمود گجر نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیرپربھارت کے غاصبانہ قبضے ،وحشیانہ مظالم اورظالمانہ کرفیوکے باوجود عالمی امن کے ٹھیکیداروں کا ضمیر نہیں جاگ سکا ہے پاکستانی قوم مقبوضہ کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ کھڑی ہے اور انہیں کسی صورت تنہا نہیں چھوڑے گی حکومت کو چاہئے کہ مسئلہ کشمیر کے حل کی خاطر مربوط لائحہ عمل مرتب کرے۔
پاکستانی قوم کشمیر ی مسلمانوں کیساتھ کھڑی ہے :طارق گجر
Dec 22, 2019