وزیر اعظم کی قیادت میں ملکی معیشت ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکی:کنور عمران

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف کے ضلعی صدر کنور عمران سعید نے کہا ہے کہ مشکل وقت گزر چکا آنے والا وقت خوشخبریاں لائے گاگزشتہ حکومت پاکستانی معیشت کو آپریشن تھیٹر میں چھوڑ کر بھاگی تھی موجودہ حکومت نے ایک سال میں اربوں روپے کا قرضہ واپس کیا ہے اوران تمام مسائل کے حل پر فوکس ہے جن کے باعث ملک بحرانوں کا شکار ہوا،وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں معیشت درست سمت کی طرف گامزن ہو چکی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، کنور عمران سعیدنے کہا کہ بدقسمتی سے گذشتہ حکومتوں نے سوائے کرپشن کے اور کچھ نہیں کیا، ملک کو غیر ملکی قرضوں کے سمندر میں ڈبو دیا گیا اور معیشت کو جعلی سہاروں پر بحال رکھنے کی کوشش کی گئی ، انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کے حوالے سے عالمی اداروں ے کی حوصلہ افزا رپورٹس سامنے آرہی ہیں، وہ وقت دور نہیں جب پاکستان معاشی بحران سے نکل کر ترقی کی راہ پرگامزن ہو جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...