مشرف کیخلاف فیصلہ حکومت ‘ملک کو غیر مستحکم کرنے کی سازش ہے :شکیل عطا اللہ

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ق کے صوبائی نائب صدر چوہدری شکیل عطا اللہ ورک نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کیخلاف فیصلہ حکومت اور ملک کو غیر مستحکم کرنے کی سازش ہے فیصلہ میں پیراگراف 66 میں غیر انسانی ،غیر قانونی اور غیر شرعی الفاظ لکھے گئے ہیں جس سے ثابت ہوتا ہے کہ فیصلہ تعصب پر مبنی ہے مشرف کیخلاف فیصلے سے جنگ ہنسائی ہوئی اور فوج کا مورال ڈائون ہوا فیصلے سے ملک کے 22 کروڑ عوام کو دکھ ہوا ہے تاریخ میں پہلی بار مرنے کے بعد بھی سزا سنانے والا فیصلہ آیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا شکیل ورک نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے عوام کو مشکلات میں دھکیلا تھا قرضے لیکر سبسڈی دی جس سے ملکی معیشت تباہی کا شکار ہوئی اور ملک دیوالیہ ہونے کے قریب آیا تھا عمران خان نے مشکل فیصلے کرکے ملکی معیشت کو سنبھالا دیا اور معیشت کو صحیح پٹری پر چڑھایا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...