جوئیانوالہ (نامہ نگار)مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنماو سابق ممبر ضلع کونسل حاجی طارق محمود ڈوگر نے کہا ہے کہ ملک کے تین بار منتخب ہونیوالے وزیر اعظم ‘ ملک کو ایٹمی قوت بنانے اور معاشی ترقی دینے والے عظیم لیڈر قومی ہیرو میاں محمد نواز شریف کی بیماری کو حکومت نے مذاق بنائے رکھا اور اب ان کی بیرون ملک روانگی کے بعد ان کی بیماری کو متنازعہ بنانے کی کوشش کررہی ہے جو حکمرانوں کے ذہنی دیوالیہ پن کا کھلا ثبوت ہے، اپنے ایک بیان میں حاجی طارق محمود ڈوگر نے کہا کہ حکومت نے (ن) لیگ سے سیاسی نہیں ذاتی رنجش پروان چڑھا رکھی ہے آئے روز سازشیں رچی جارہی ہیں وزارت عظمیٰ کے عہدے کی اتنی بے توقیری کبھی نہیں ہوئی جتنی دور حکومت میں ہورہی ہے ، انہوں نے کہا کہ کر پشن منی لانڈرنگ کا الزام لگانے والے آج تک ایک روپیہ کی کر پشن بھی ثابت نہیں کر سکے اور بے گناہ اپوزیشن رہنمائوں کو قیدو بند کی صعوبتوں کا شکار بنا رکھا ہے۔