لاہور (پ ر) سجادہ نشین حضرت میراں حسین رنجانی و حضرت یعقوب حسین زنجانی العروف شاہ صدر دیوان پیر سید ہاشم علی شاہ زنجانی نے کہا ہے کہ افواج پاکستان ملک کی محافظ اور قومی امنگوں کی ترجمان ہیں۔ ہر پاکستانی کو پاک فوج پر فخر ہے۔ بھارت جیسے مکار دشمن کیخلاف پوری قوم بہادر افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔ قوم اپنے بہادر سپاہیوں کا مورال ڈاؤن نہیں ہونے دیگی۔ ملک کی مضبوطی اور استحکام کیلئے پاک فوج ہر میدان میں جمہوری حکومت کا ساتھ دے رہی ہے۔ علماء و مشائخ نے ہمیشہ پاک فوج کیخلاف سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔ آئندہ بھی دشمن کے عزائم ناپاک بنائیں گے۔ پاکستان ہی سے ہماری عزت اور شان ہے۔ پاک فوج وطن کا سرمایہ اور فخر ہے۔