پاکستان ہماری عزت اور پہچان ہے: قمر الزماں بابر

لاہور (نیوز رپورٹر) قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی کے مرکزی وائس چیئرمین قمر الزمان بابر نے کہا ہے کہ پاکستان ہماری پہچان اور عزت کا نشان ہے ملک کیلئے ہر قربانی دینے کا جذبہ ہی قوم کو جوڑے ہوئے ہے پاکستان کو ترقی کیلئے تحریک آزادی کے جذبے سے کام کرنے کی ضرورت ہے ملک خوشحال ہوگا تو سب کو فائدہ ملے گا قائداعظم کے اصولوں پر عمل کرکے ملک میں ہم آہنگی اور خوشحالی کے راستے پر ڈالا جا سکتا ہے امن کمیٹی مذاکرے سے خطاب میں اعجازی قریشی چودھری لئیق آغا شوکت مکرم شاہ نقوی ارشاد عالم اسامہ بابر تزنیل الزماں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیں عزت دی ہے یہ ملک اللہ تعالیٰ کا انعام ہے اس نعمت کا شکر ادا کرنے کا طریقہ ہی ہے کہ ملکر خلوص کے ساتھ استحکام پاکستان کیلئے کوشش کی جائے تقریب میں خالد محمود، اعجاز، وقار احمد، سید مبین شاہ، امیر علی زیدی، منظور حسین اور دیگر نے شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...