لاہور (پ ر) انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے سرگرم رہنما اور فیشن ڈیزائنر ثناظفر نے ورکنگ ریجن کے حقوق کے قومی دن پر کہا ہے کہ ملک کی ترقی اور پرامن معاشرے کے قیام میں خواتین کے کردار کی اہمیت انکار نہیں کیا جا سکتا پاکستان کو مضبوط اور باوقار بنانے کیلئے خواتین کی عملی میدان میں شرکت نہایت ضروری ہے۔ پاکستان خواتین باصلاحیت اور محنتی ہیں جنہوں نے تعلیم، صحت کھیل فیشن سیاست سمیت تمام شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے اس دن یہ ہمیں حقوق نسواں کیلئے اپنی مذہبی سماجی اور اخلاقی ذمہ داریاں نبھانے کا عہد کرنا ہوگا دین اسلام نے خواتین کو جن حقوق سے نوازا ہے ان کی مثال نہیں ملتی۔