تحفظ ختم نبوت الائنس نے بھارت کا شہریت بل مسترد کردیا

Dec 22, 2019

لاہور (پ ر ) تحفظ ختم نبوت الائنس،جے یوآئی،جے یوپی،مسلم لیگ(علماؤمشائخ ونگ)،جماعت اسلامی ، ورلڈپاسبان ختم نبوت ،جمعیت اہلحدیث،جمعیت اہلسنت،تحریک ملّت جعفریہ، خاکسارتحریک،مصطفائی جسٹس مومنٹ،مجلس احرار اسلام اورچاروں مسالک علماء بورڈ نے بھارت کے متنازعہ شہریت بل کو یکسرمسترد کردیاہے اورمقبوضہ کشمیرمیں مسلسل کرفیووبڑھتے مظالم اوربھارتی مسلم مخالف متنازعہ شہریت بل پرشدیداحتجاج کرتے ہوئے کہاہے کہ بھارت کا مسلمان تارکین وطن کی شہریت ختم کرنا عالمی قوانین کے منافی اورانصاف کاسراسرخون ہے جسے قطعی طورپر تسلیم نہیں کیاجاسکتا عالمی عدالت بھارت کیخلاف اس پرسخت نوٹس لے ورنہ بھارتی جنگی جنون علاقہ کی امن وسلامتی کیلئے خطرہ بن سکتاہے۔

مزیدخبریں