سانگلاہل: اسسٹنٹ کمشنر کا سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ ‘نیلامی کے عمل کا جائزہ

Dec 22, 2019

سانگلاہل(نمائندہ نوائے وقت)ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد کی ہدایت پر عوام کو سبزی و فروٹ کی سستے داموں فراہمی کیلئے اسسٹنٹ کمشنر سمیراعنبرین نے سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ کیا،دورے کے دوران انہوں نے سبزی و فروٹ کی نیلامی کے عمل کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ عوام کواشیاء خوردونوش کی معیاری اور سستے داموں فراہمی کیلئے ضلعی انتظامہ ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے ،حکومت پنجاب اور ڈپٹی کمشنر کی ہدایت کے مطابق عوام کو ریلیف دلوانے کیلئے سبزی منڈیوں کے دورے کئے جارہے ہیں، تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس بھی مارکیٹوں میں عوام کو ریلیف دلوانے کیلئے مصروف عمل ہیں ، انہوں نے کہا کہ عوام کو سستی و معیاری اشیاء کی فراہمی ہمارے فرائض میںشامل ہے، دریں اثناء سمیراعنبرین نے پولیو مہم کے سلسلہ میں پولیوٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے حوالے سے تحصیل بھر میں قائم کیے گئے مختلف پولیو پوائنٹس کا دورہ بھی کیا۔

مزیدخبریں