جنڈیالہ شیرخان(نامہ نگار)مسلم لیگ (ن) تحصیل صدر سیٹھ حنیف نے کہا ہے کہ وزیر اعظم (ن) لیگ کے میگا پراجیکٹس کا افتتاح کرکے اپنے نام کی تختیاں لگاکر ہمارے منصوبوں کی اہمیت کی تائید کررہا ہے نواز لیگ قومی ترقی، عوامی خوشحالی اور استحکام مملکت کا نام ہے جسے انتقامی سیاست سے دبایا نہیں جاسکتا احتساب کے نام پر سیاسی مخالفین کو بدترین سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے مسلم لیگ (ن) کے جنر ل سیکرٹری احسن اقبال کو جس بھونڈے انداز میں نارووال سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر کے منصوبہ میں ملوث کرنے کی کوشش کی جارہی ہے وہ انتہائی شرمناک ہے۔