بھارتی مظاہرین کامتنازعہ شہریت ترمیمی بل کی منسوخی تک احتجاج جاری رکھنے کےعزم کا اظہار

بھارت میں طلباء اور خواتین سمیت ہزاروں مظاہرین نے عزم ظاہر کیا ہے کہ وہ متنازعہ شہریت ترمیمی بل کی منسوخی تک احتجاج جاری رکھیں گے۔مظاہروں میں ہلاکتوں کی تعداد 23تک پہنچ گئی ہے جن میں بیشتر شمالی بھارتی ریاست اترپردیش میں ہوئیں۔ جبکہ گزشتہ دس روز میں ڈیڑھ ہزار سے زائد مظاہرین کو گرفتار کیا گیا ہے۔ناقدین کا کہنا ہے کہ یہ قانون بھارت کے 20کروڑ مسلمانوں کے خلاف امتیازی قانون ہے جو بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کے ہندو قوم پرست ایجنڈے کا حصہ ہے۔

ای پیپر دی نیشن