ملک کے بحری سفارتی مشن کے تحت پاکستان کے دو بحری جہاز جنوبی افریقہ کی بندرگاہ سائمنز ٹاون پہنچے ہیں۔پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق مشن کمانڈر نے جنوبی افریقی حکام سے اہم ملاقاتیں کیں اور بحری تعاون کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے جنوبی افریقہ کے حکام کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت اس کی متنازعہ حیثیت کے بارے میں بھی بتایا۔جنوبی افریقہ کے حکام نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں اور خطےمیں بحری سلامتی کے لئے پاک بحریہ کے کردار کو سراہا۔