خیبرپختونخوا کے الیکشن کمیشن نے صوبے میں ووٹرز فہرستوں کے اندراج اور تصحیح کے لئے چھ ہزار ڈسپلے مراکز قائم کیے ہیں۔ایک پریس ریلیز میں الیکشن کمیشن نے کہاہے کہ کل سے خیبرپختونخوا میں ان مراکز میں ایک کروڑ نوے ہزار سے زائد ووٹرز کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔الیکشن کمیشن نے عوام سے کہا ہے کہ 8300 پر ٹیکسٹ پیغام میں اپنا قومی شناختی کارڈ نمبر بھیج کر اپنے ووٹ اندراج کے بارے میں معلوم کریں اور اپنے شناختی کارڈ کے مستقل یا موجودہ پتے پر اپنے ووٹ کا اندراج کروائیں۔