ننکانہ صاحب، 2 خود کشیاں، ایک نوجوان نے خود کو گولی مار لی، دوسرا پھندے سے جھول گیا 

Dec 22, 2020

ننکانہ صاحب (نامہ نگار) گھریلو ناچاقی پر دل برداشتہ ہو کر دو نوجوانوں نے خود کشی کر لی۔ تفصیلات کے مطابق نواحی قصبہ بچیکی کے رہائشی عبدالمجید کے بیٹے اشتیاق گھریلو ناچاقی پر دل برداشتہ ہوکر اپنے گھر میں اپنے آپ کو دستی پستول سے خود کو فائر مار لیا جس کو ریسکیو 1122نے شدید زخمی حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ننکانہ صاحب منتقل کر دیا۔ جہاں وہ زخموں کی تا ب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا۔ علاوہ ازیں تھانہ منڈی فیض آباد کے نواحی گاؤں کنیانوالی کے رہائشی 15 سالہ صدام نے گھریلو ناچاقی پر گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کر لی۔ پولیس نے نعش کو ضروری کارروائی کے لیے قبضے میں لے کر کارروائی کا آغاز کر دیا۔

مزیدخبریں