پنجاب  ٹیچرز یونین کے مذاکرات کامیاب، اساتذہ نے احتجاج موخر کر دیا

لاہور(نیوز رپورٹر) صوبائی وزیر قانون، پارلیمانی امور و کوآپریٹوز محمد بشارت راجہ سے پیر کے روز پنجاب ٹیچرز یونین کے مزاکرات کامیاب ہو گئے۔ جس پر اساتذہ نے احتجاج موخر کردیا۔ وفد کی سر براہی چوہدری سرفراز نے کی جبکہ رانا لیاقت اور محمد عمران سمیت دیگر عہدیداران بھی وفد میں موجود تھے۔ پنجاب ٹیچرز یونین نے اپنے مسائل کے حوالے سے وزیر قانون پنجاب کو آگاہ کیا۔ راجہ بشارت نے کہا کہ جب پنجاب ٹیچرز یونین کے مطالبات مشاورت سے حل کیے جا سکتے ہیں تو پھر اساتذہ کرام کا قانون ہاتھ میں لینا مناسب نہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج کی میٹنگ کے حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب کو اعتماد میں لے کر جلد فیصلہ کیا جائے گا۔ راجہ بشارت نے کہا کہ موجودہ حکومت نے سرکاری ملازمین کے سالہا سال پرانے کئی  مطالبات پورے کیے ہیں۔ اسی طرح اساتذہ کرام کے جائز مطالبات کے حل کے لیے بھی ہر ممکن اقدامات کریں گے۔ ٹیچرز نمائندگان نے کہا کہ ہمارے مطالبات سننے پر وزیراعلیٰ اور وزیر قانون پنجاب کے مشکور ہیں۔ ہمارا پنجاب حکومت پر اعتماد بڑھا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...