800 برس بعد مشتری اور زحل کی قربت کا حسین نظارہ دیکھا گیا

Dec 22, 2020

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) 800 برس بعد مشتری اور زحل کی قربت کا نظارہ دیکھا گیا۔ ناسا کے مطابق مشتری اور زحل غروب آفتاب کے فوراً بعد افق پر جنوب مغرب میں ایک دوسرے کے قریب نظر آئے۔ یہ حسین منظر پاکستان سمیت دنیا بھر میں دیکھا گیا۔ ماہرین فلکیات تاریخی نظارہ دیکھنے کیلئے پرجوش تھے کیونکہ یہ نظارہ اب 2080 میں دوبارہ دیکھا جا سکے گا۔ الپا ڈائریکٹر جاوید اقبال کے مطابق مشتری اور زحل 733 ملین کلو میٹر کے فاصلے پر قریب آئے۔ مشتری اور زحل دو سیاروں کا جوڑا نظر آیا۔

مزیدخبریں