اسلام آباد(وقائع نگار) سی ڈی اے انتظامیہ نے وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر ایچ نائن میں ہندو برادری کو شمشان گھاٹ کی تعمیر کے لئے اجازت دے دی ہے سی ڈی اے کے شعبہ بی سی ایس نے ہندو برادری کی درخواست پر شمشان گھاٹ کی تعمیر کے لئے باقاعدہ این او سی جاری کیا ہے ہندو برادری کے لئے سیکٹر ایچ نائن میں 2016 میں اراضی مختص کی تھی جس پر شمشان گھاٹ کی تعمیر کی اب باضابطہ طور پر منظوری دے دی ہے
ایچ نائن میں ہندو برادری کو شمشان گھاٹ کی تعمیرکی اجازت
Dec 22, 2020