وفاقی شرعی عدالت نے نکاح آسان بنانے کا حکم دینے کیلئے درخواست خارج کر دی

اسلام آباد (خصوصی رہورٹر)وفاقی شرعی عدالت نے نکاح آسان بنانے کا حکم دینے کے لئے دائر کی گئی درخواست خارج کر دی۔ چیف جسٹس محمد نور مسکان زئی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے ایڈووکیٹ کوکب اقبال کی جانب سے دائر کی گئی درخواست کی سماعت کی۔ عدالت کا کہنا تھا کہ جن قانونی نقاط پر یہ درخواست دائر کی گئی ہے اس حوالے سے وفاقی شرعی عدالت کا پہلے سے فیصلہ موجود ہے جس کے خلاف اپیل سپریم کورٹ کے شریعت اپلیٹ بینچ کے سامنے زیرسماعت ہے اگر آپ اس پٹیشن کو واپس لے لیں اور سپریم کورٹ سے رجوع کر لیں تو بہتر ہو گا۔ ایڈووکیٹ کوکب اقبال کا کہنا تھا کہ معاشرے میں نکاح کو مشکل بنا دیا گیا ہے جس کی وجہ سے زیادتی کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ عدالت حکومت کو نکاح آسان بنانے کے لئے اقدامات کرنے کا حکم دے۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ یہ عدالت اس ضمن میں فیصلہ دے چکی ہے۔ اس درخواست میں اٹھائے گئے دو نقاط کے حوالے سے فیصلہ موجود ہے جس کے خلاف اپیل شریعت اپلیٹ بینچ کے پاس زیرسماعت ہے باقی معاملات کے حوالے سے آپ سپریم کورٹ کے شریعت اپلیٹ بینچ سے رجوع کر سکتے ہیں۔ اس پر درخواست گزار نے کہا کہ وہ اپنی درخواست واپس لیتے ہیں تاہم عدالت آبزرویشن دے دے تو میں سپریم کورٹ سے رجوع کر سکوں گا۔جس پر عدالت نے درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔.

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...