نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام یوم قائداعظمؒ کے سلسلے میں تقریری مقابلے جاری

لاہور (نیوزرپورٹر) نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام ایوان کارکنان تحریک پاکستان میں جاری تقریبات یوم قائداعظمؒ کے سلسلے میں طلبا و طالبات کے مابین انعامی تقریری مقابلہ بعنوان ’’ہم ایک ایسی مملکت کی تعمیر کر رہے ہیں جو پوری دنیا کی تقدیر بدل سکتی ہے (قائداعظمؒ) ‘‘ ہوا ۔ منصفین کے فرائض پروفیسر زیب النساء سرویا، عظیم اعوان اور قاری سعید احمد نے انجام دیے۔ سیکرٹری نظریۂ پاکستان ٹرسٹ شاہد رشید نے کہا کہ قائداعظمؒ ہمارے محسن ہیں ۔نتائج کے مطابق پرائمری سیکشن کی طالبات میں عطیۃ الوکیل اول‘زینب حسندوم اور عیشہ سرفراز نے سوم پوزیشن جبکہ فاطمہ اکرم اور ہدیٰ اشرف کو خصوصی انعام کا حقدار قرار دیا گیا۔ پرائمری سیکشن کے طلبہ میں محمد شاہیر نے اول‘ محمد تراب نے دوم اور شاہ میر نے سوم پوزیشن حاصل کی۔ ہائی سیکشن مقابلے میں حسن خان نے اول‘ خیام نواز دوم اور محمد آزمیرنے سوم پوزیشن حاصل کی جبکہ جواد احمد سجاد اور حمزہ کوخصوصی انعام کا حقدار قرار دیا گیا۔ ہائی سیکشن کی طالبات کے مقابلے میںماہ نور رضوان نے اول‘ خدیجہ اعظم نے دوم اور ارتضیٰ فاطمہ نے سوم پوزیشن جبکہ حبیبہ نور سپرا اور پلوشہ علی  کو خصوصی انعام کا حقدار قرار دیا گیا۔ علاوہ ازیںایوان کارکنان تحریک پاکستان میں جاری تقریبات یوم قائداعظمؒ کے دوران آج دس بجے صبح انعامی تقریری مقابلہ بعنوان ’’میری زندگی کی واحد تمنا یہ ہے کہ مسلمانوں کو آزاد اور سربلند دیکھوں (قائداعظمؒ) ‘‘ ہو رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن