پنجاب میں7مدراینڈ چائلڈ ہسپتال گیم چینجرثابت ہونگے:یاسمین راشد

لاہور(نیوزرپورٹر)صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد گنگارام ہسپتال کی عمارت میں زیرتعمیر مدرراینڈ چائلڈ ہسپتال کا جائزہ لیا۔اس موقع پر وائس چانسلرفاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پرو فیسر ڈ ا کٹر عامرزمان خان،ا یم ایس گنگارام ہسپتال ڈاکٹراحتشام،پروجیکٹ ڈائر یکٹر ومحکمہ بلڈنگ کے افسران موجودتھے۔پروجیکٹ ڈائر یکٹرودیگرافسران نے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یا سمین راشدکو مدراینڈ چائلڈہسپتال کی تعمیر،فنڈزکی فراہمی اور ہسپتال مکمل کرنے کے ہدف کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔اس موقع پر وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ گنگارام ہسپتال میں مدراینڈ چائلڈ ہسپتال کی تعمیرکیلئے وافرفنڈزدستیاب ہیں۔نیامدراینڈ چائلڈ ہسپتال ہزارں مائوں اور بچوں کی جان بچانے کا ذریعہ بنے گا۔وزیراعظم عمران خان مدراینڈ چائلڈ ہسپتال کاویژن دے کرپنجاب کے کروڑوں افرادکی دعائیں سمیٹ رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن