راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) پولٹری کی صنعت کے لیجنڈبزنس مین اسلام آباد فیڈ کے چیئرمین اور راولپنڈی کے الائیڈ ہاسپیٹلز کے سابق چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر چوہدری محمد اسلم کینسر کے عارضہ کے باعث پیر کے روز انتقال کرگئے ان کی نماز جنازہ آج مورخہ22 دسمبر2020 ء بروز منگل دن 11-30بجے(ساڑھے گیارہ ) راول ڈیم چوک کے قریب واقع ان کے فارم ہائوس33 آرچر کنگ میں ادا کی جائے گی جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد میں ڈاکٹر چوہدری محمد اسلم کے انتقال کی خبر گہرے دکھ اور صدمے سے سنی گئی ڈاکٹر چوہدری محمد اسلم کا تعلق ضلع اوکاڑہ سے تھا۔