مرغزار چڑیا گھر میں جانوروں کی ہلاکتوں پر توہین عدالت کیس

 اسلام آباد(وقائع نگار)اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ کی عدالت میں زیر سماعت مرغزار چڑیا گھر میں جانوروں کی ہلاکتوں پر توہین عدالت کیس میں اسلام آباد وائلڈ لائف منجمنٹ بورڈ کی جانب سے رپورٹ عدالت میں جمع کردی۔گذشتہ روز سماعت کے دوران وفاق کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل طیب شاہ عدالت میں پیش ہوئیاور کہاکہ عدالتی احکامات پر اسلام آباد وائلڈ لائف منجمنٹ بورڈ نے جواب جمع کرادیا،چیف جسٹس نے کہاکہ اس عدالت نے تو کوئی آرڈر دیا ہی نہیں تھا، یہ سب تو آپ لوگوں نے کیا، چیف جسٹس اطہر من اللہ بے استفسارکیاکہ اس رپورٹ میں کیا لکھا ہے؟ جس پر ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہاکہ مجھے رپورٹ کے بارے میں علم نہیں، دوسرے کولیگ نے رپورٹ جمع کرنے کا کہا، عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔

ای پیپر دی نیشن