چین کی جانب سے امریکی سٹاک مارکیٹ میں چینی کمپنیوں کو روکنے کے بل پر دستخطوں کی مذمت

بیجنگ(شِنہوا)چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے امریکہ میں چینی کمپنیوں کے معمول کے اندراج میں سخت رکاوٹ بننے والے مسودے کو قانونی شکل دینے کے لئے دستخط کرنے کی سخت مخالفت کی ہے۔امریکی ایوان نمائندگان کی جانب سے حال ہی میں منظور کردہ  ہولڈنگ فارن کمپنیز احتساب ایکٹ سے  امریکی مارکیٹ میں کام کرنے والی غیر ملکی سرکاری کمپنیوں سے اضافی معلومات فراہم کرنے بشمول سیکیوریٹیز کے غیر ملکی اجرا کنندگان سے  یہ ضمانت مانگی گئی  کہ وہ غیر ملکی حکومت کے ملکیتی یا زیر کنٹرول نہیں ہیں۔ترجمان وانگ وین بن  نے پریس بریفنگ میں کہا کہ امریکہ میں اندراج شدہ چینی کمپنیوں کے خلاف یہ  اقدام غیر معقول سیاسی کریک ڈان کے سوا کچھ نہیں ہے۔اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ  اس اقدام نے مارکیٹ کی معیشت کے بنیادی اصولوں کو شدید طور پر مسخ کیا  ہے،ترجمان نے کہا کہ  امریکہ ہمیشہ چیمپئن ہونے کا دعوی کرتا ہے  اس سے امریکی سرمایہ کاروں اور امریکی عوام کو چینی کمپنیوں کی ترقی سے فائدہ اٹھانے سے محروم کیا گیا اس سے  امریکی سرمایہ کاروں کا امریکی سرمایہ کی مارکیٹ پر اعتماد کمزور ہوگا جس سے  بالآخر امریکی سرمایہ مارکیٹ کی بین الاقوامی حیثیت اور ساکھ کو نقصان پہنچے گا۔

ای پیپر دی نیشن