اسلام آباد(نا مہ نگار)احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان کی عدالت میں زیر سماعت سابق صدرپاکستان آصف زرداری وغیرہ کے خلاف پارک لین ریفرنس میں گواہ پر جرح جاری رہی۔پیر کوسماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر عرفان بھولا، وکلاء صفائی میاں علی اشفاق اور رافع ایڈووکیٹ ،گواہ احسن اسلم عدالت پیش ہوئے،اس موقع پر گرفتار ملزمان کو جیل سے عدالت لایاگیا، دوران سماعت آصف زرداری، انور مجید اورخواجہ عبدالغنی مجید کی طرف سے ایک روزہ حاضری سے استثنی کی درخواستیں دی گئیں جنہیں عدالت نے منظور کرلیا، وکیل صفائی میاں علی اشفاق نے گواہ احسن اقبال پر جرح کی اور عدالت نے کیس کی سماعت 23دسمبر تک کیلئے ملتوی کردی۔
پارک لین ریفرنس میں گواہ پر جرح جاری ، سماعت 23دسمبر تک ملتوی
Dec 22, 2020