لاہور( کامرس رپورٹر )چیئرمین پروفیشنل ریسرچ فورم سید حسن علی قادری نے کارپوریٹ سیکٹر کے لئے ریٹرنز جمع کرانے کی تاریخ میں31جنوری تک توسیع کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ 9دسمبر کو فارم آیا اور اسی مہینے میں آخری تاریخ مقرر کر دی گئی ہے، 2لاکھ سے زائد مینوفیکچررز کیلئے وقت بہت کم دیا گیافیصلے پر نظر چانی کی جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے گوشواروں کے معاملے پر ویبنار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سینئر نائب صدر پاکستان ٹیکس بار قاری حبیب الرحمن زبیری ، سابق صدر لاہور ٹیکس بار عاشق علی رانا ، سابق چیئرمین آئی ٹی لاہور ٹیکس بار زوہیب الرحمن زبیری ، عزیز الرحمن زبیری، سمیت پاکستان بھر سے پی آر ایف ممبرا ن نے شرکت کی۔
چیئرمین پروفیشنل ریسرچ فورم کا کارپوریٹ سیکٹر کیلئے ریٹرنز جمع میںتوسیع کرانے کی تاریخ کا مطالبہ
Dec 22, 2020