ددوچھہ ڈیم پر فاسٹ ٹریک کام شروع کرنے کیلئے تمام محکمے موبلائزیشن پلان بنائیں

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) محمد محمود نے کہا ہے کہ ددوچھہ ڈیم عوامی فلاح کا ناگزیر منصوبہ ہے اور اس پر فاسٹ ٹریک کام شروع کرنے کیلئے تمام محکمے موبلائزیشن پلان بنائیں ڈیم پر کام شروع کرنے کیلئے کسی بھی مناسب جگہ پر سائیٹ آفس قائم کیا جائے کمشنر آفس میں ہفتہ وار اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے ددوچھہ، مہوٹہ اورچہان ڈیم پر کام کی پیشرفت کا جائزہ لیا اجلاس میں ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اینڈ پلاننگ نازیہ پروین سندھن، ایکسیئن سمال ڈیمز پوٹھوہار غلام رسول اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے کمشنر راولپنڈی نے کہا کہ مہوٹہ ڈیم کے متاثرین کے لئے معاوضوں کی ادائیگی کا عمل 30دسمبر تک مکمل ہو جانا چاہئے اور اس ضمن میں تمام قانونی تقاضے مکمل کئے جائیںچہان ڈیم پر بھی تیزی سے کام جاری ہے اور مکمل کوشش کی جا رہی ہے کہ اس موسم بہار میں مہوٹہ اور چہان ڈیم میں پانی کی پانڈنگ کا عمل شروع ہو سکے انہوں نے چیک ڈیمز کے حوالے سے محکمہ سمال ڈیم سے مکمل مشاورت جاری ہے اور کام میں تیزی لائی جائے راولپنڈی میں زیر زمین پانی کی سطح میں بہتری لانے کے لئے مختلف تجاویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے واسا کی طرف سے واٹر سپلائی کے لئے بورنگ کی جاتی ہے مگر کئی بور خشک ہو چکے ہیں جو کہ زیر زمین پانی کی تشویش ناک صورتحال کی نشاندہی کرتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن