راولپنڈی (جنرل رپورٹر)پی ٹی آئی حکومت جنوری تک کی مہمان ہے ،قوم کو مہنگا ئی اوربیروزگاری کے سونامی میں ڈبونے والی نااہل حکومت کی کشتی نے آخری ہچکولے کھانا شروع کردئے ہیں،غیر ملکی قرضوں کے بوجھ تلے دبانے کے باوجود ملکی معیشت کا بیڑہ غرق ہوچکا ہے ،غریب عوام سے دو وقت کی روٹی کا نوالہ چھین کر خودکشیوں پر مجبور کردیا گیا ہے،پی ڈی ایم کے احتجاجی جلسوں کی کامیابی سلیکٹڈ حکمرانوں پر عوامی عدم اعتماد کا اظہار ہے، محترمہ بینظیر بھٹو کی 13 ویں برسی کے موقع پر پیپلز پارٹی بھرپور سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی ۔ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی راولپنڈی ڈویژن کے نائب صدر و سابق امیدوار پی پی 11 نعیم اسلم کیانی ،ڈویژن ڈپٹی جنرل سیکریٹری حسین طارق راجہ نے محترمہ بینطیر بھٹو شہید کی 13 ویں برسی کی تیاریوں کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔