کلثوم پروین کی پناہ کیلئے خدمات کوتاحیات یادرکھاجائیگا، ثناء اللہ گھمن

اسلام آباد(وقائع نگارخصوصی)پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ) کے جنرل سیکرٹری ثناء اللہ گھمن نے صدرپناہ میجرجنرل (ر) مسعود الرحمان کیانی ودیگرممبران کی طرف سے سینیٹرکلثوم پروین کی وفات پرگہرے رنج وغم کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ کلثوم پروین نے بلاتفریق عوام کی خدمات سرانجام دیں،انھوںنے  ہمیشہ پناہ کے نیک مقصد کی تکمیل کے لئے خاطرخواہ توانائیاں صرف کیں،بلکہ اعلی ایوانوں تک پناہ کی آوازپہنچانے میں ہرطرح کی کوشش کوکارآمدبنایا،ان کی وفات کسی صدمہ سے کم نہیں ،آج ملک بھر کے سیاسی حلقوں کی طرح پناہ نے بھی ایک نیک صفت خاتون اوربصیرت رکھنے والی سیاسی شخصیت کوکھودیا،پناہ کی جدوجہد میں ان کی سرانجام دی گئی ہرکاوش کوہمیشہ یادرکھاجائے گا،جسے ہم طے دل سے خراج تحسین پیش کرتے ہیں،پاکستان مسلم لیگ نواز ( ن) کی صوبہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے سینیٹر کلثو م پروین کی بے شمار خدمات سمیت بلوچستان کے دیہی علاقوں کے لئے تعلیمی اور تکنیکی اداروں کاقیام، 5000 غریب طلبا کو بنیادی تعلیم اور تکنیکی مہارت فراہم کرنے ،کوئٹہ میں بھکاری بچوںکے لئے مختلف فنون پرمشتمل اسکول کھولنابھی شامل ہے۔

ای پیپر دی نیشن