ٹریفک پولیس ملتان نے رواں سال قوانین کی خلاف ورزیوںپر 518115 چالان کئے 

ملتان( کرائم رپورٹر )سٹی ٹریفک پولیس (سی ٹی پی) نے ٹریفک خلاف ورزی کرنے والوں کو 5,18,115 چالان اور رواں سال کے پہلے گیارہ ماہ کے دوران 14 کروڑ روپے سے زائد جرمانہ عائد کیا ہے۔خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانہ عائد کرنے کے علاوہ، سی ٹی پی کی جانب سے 58,064گاڑیاں بھی تھانوں میں بند کی گئیں جبکہ 56 خلاف ورزی کرنے والوں کے ڈرائیونگ لائسنس اور 31 مسافر گاڑیوں کے روٹ پرمٹ منسوخ کردیئے گئے ہیں۔سٹی ٹریفک پولیس ترجمان کے مطابق ون ویلرز اور کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ون ویلنگ کرنے والے موٹرسائیکل سواروں کے خلاف سخت کارروائی کو یقینی بنانے کے لئے سی ٹی او نے ایک فوری رسپانس فورس (QRF) تشکیل دی ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...