الکوحل کے بغیر جیت کا جشن، لیورپول کی برسوں پرانی روایت تبدیل

لندن (آئی این پی) انگلینڈ کے فٹبال کلب نے مسلمان کھلاڑیوں کے مذہبی جذبات کا احترام کرتے ہوئے برسوں پرانی روایت بدل دی اور پریمئیر لیگ میں کامیابی کا جشن شراب کے بغیرمنایا۔پریمیئرلیگ میں فتح کے بعد مسلم کھلاڑیوں کے مذہبی جذبات کا احترام کرتے ہوئے جشن میں شراب استعمال نہیں کی گئی۔ کپتان جورڈن ہینڈرز نے انکشاف کیا کہ محمد صلاح اور مانے کی وجہ سے فتح کا جشن الکوحل کے بغیر مشروب کے ساتھ منایا گیا۔لیورپول فٹبال کلب نے 30سال بعد جون2020میں پہلا انگلش ٹائیٹل جیتا تھا۔ کپتان ہینڈرسن گزشتہ روز ایک انٹرویو میں بتایا فتح کے جشن میں اسٹیج پر الکوحل استعمال نہیں کی گئی تھی۔ستمبر میں ایسیکس کے کپتان ٹام ویسلی نے جیت کے جشن کے دوران ایک مسلمان کھلاڑی پر الکوحل ڈالنے کے بعد معافی مانگی تھی۔اس سے پہلے انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے 2019کے ورلڈکپ میں فتح کا جشن راشد خان اور معین علی کی موجودگی میں شراب کے بغیر منایا تھا۔ ان کے اسٹیج سے جانے کے بعد شیمپئن استعمال کی گئی۔

ای پیپر دی نیشن