کراچی (کامرس رپورٹر) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) نے اپنی تین قابل ذکرپبلیکیشنز ''دی کووڈ-19 اینڈ پاکستان: امپلیکیشنز & وے فارورڈ'' سال 2020 کی ''ایکٹیوٹی رپورٹ'' اور ایک تحقیقی رپورٹ '' پوٹینشیئلز آف حلال فوڈ انڈسٹری ان پاکستان'' شائع کردی ہیں۔شیخ سلطان رحمان نائب صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامر س اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) نے ان پبلی کیشنز کی تیاری کی سربراہی کی۔ ''دی کووڈ-19 اینڈ پاکستان: امپلیکیشنز & وے فارورڈ'' کی رپورٹ کووڈ کی وبا کے دوران لاک ڈاؤن کے تناظر میں معاشی امور کے حوالے سے پالیسی سازوں کے لیے رہنما خطوط فراہم کرنے کی اقدام کا ایک حصہ ہے۔اس جامع رپورٹ کا مقصد معاشی نمو، غربت، بے روزگاری، غیر ملکی تجارت، ٹیکس محصول، خوراک کی حفاظت، گھریلو تجارت، خدمات کے شعبے، وغیرہ پر کووڈ-19 کے اثرات کی تحقیقات کرنا ہے۔ اس رپورٹ میں پاکستان کی معیشت پر کووڈ-19 کے اثرات اور پاکستان اور دوسرے ممالک کے حفاظتی اقدامات کاتجزیہ کیا گیا ہے۔امید ہے کہ رپورٹ میں شامل تجزیاتی اعداد و شمار اور موازنے کووڈ-19 اثرات کو کم کرنے، ایس او پیز اور دیگر حکمت عملیوں پر عمل کرنے میں معاون ثابت ہوں گے۔