بھارت میں 11 پاکستانی ہندوؤں کا قتل‘ معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھا دیا: شیریں مزاری 

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ)  پاکستان نے بھارت میں 11 پاکستانی ہندوؤں کے ماورائے عدالت قتل کا معاملہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمشن کے ساتھ اٹھا دیا۔ وفاقی وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کو خط لکھا ہے جس میں معاملے کی تحقیقات کے لیے تحقیقاتی ٹیم تشکیل دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر شیریں مزاری نے خط میں لکھا کہ اگست میں بھارتی ریاست راجستھان کے شہر جودھ پور میں 11 پاکستانی ہندوؤں کو قتل کیا گیا۔ پاکستان کو تاحال واقعے کی کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں جبکہ لواحقین کو میتیں دینے سے بھی انکار کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ معلومات کی عدم فراہمی اور لواحقین کو میتیں نہ دینا بین الاقوامی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ معاملے کی تحقیقات تک نہیں کرائی جا رہی۔ لہٰذا اقوام متحدہ معاملے کی تحقیقات کے لیے تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے۔ ان کا کہنا تھا کہ 11 پاکستانیوں کی میتیں لواحقین کو دینے کے لیے اقدامات کئے جائیں۔ بھارت کو عالمی انسانی حقوق قوانین پر عملدرآمد کا پابند کیا جائے اور متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کا بھی پابند کیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...