اسلام آباد (سٹاف رپورٹر ) اقوام متحدہ کی گاڑی پر بھارتی فائرنگ کے حوالے سے پاکستان نے بھارت کا مؤقف مسترد کر دیا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی وزارت خارجہ کے یو این کی گاڑی کو نشانہ بنانے کی ذمہ داری سے انکار مسترد کرتے ہیں۔ جان بوجھ کر یو این کی گاڑی کو نشانہ بنانا سلامتی کونسل کے مینڈیٹ کی توہین ہے۔ یو این مبصر کی سکیورٹی یقینی بنانا ضروری ہے۔ پاکستان اقوام متحدہ کی گاڑی پر حملے کی بھرپور مذمت کرتا ہے۔ بھارت پر زور دیتے ہیں کہ 2003ء کی جنگ بندی معاہدے کا احترام کرے۔ بھارت مبصر گروپ کو سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق مینڈیٹ کے تحت کام کرنے دے۔
اقوام متحدہ کی گاڑی پر فائرنگ، بھارتی موقف مسترد
Dec 22, 2020