گرین ٹائون: کپڑے چوری کا الزام لگانے پر بیوی ، سوتیلے بیٹے، بیٹی کو قتل کردیا: ملزم گرفتار

 لاہور (نمائندہ خصوصی) لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن میں شوہر نے کپڑے چرانے کا الزام لگانے پر اپنی بیوی اور 2 سوتیلے بچوں کو تیز دھار آلے سے قتل کر دیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق باگڑیاں کے علاقہ میں خاکی شاہ دربار کے قریب کوارٹر میں شمیم بی بی اپنے دو بچوں 14 سالہ فیصل اور 16 سالہ بیٹی فوزیہ کے ساتھ رہائش پذیر تھی۔ پولیس کے مطابق شمیم بی بی نے کچھ عرصہ قبل عاشق نامی شخص سے دوسری شادی کر رکھی تھی۔ پولیس کے مطابق شادی کے بعد شمیم اورعاشق میں لڑائی جھگڑا معمول بن گیا۔  مقتولہ کو اپنے  شوہر پر شبہ تھا کہ اس نے نشے کی خاطر گھر سے کپڑے چوری کئے ہیں،اسی بات پر جھگڑا ہوا تھا۔ جس کا ملزم کو رنج تھا۔ جس پر طیش میں آ کر ملزم عاشق نے بیوی شمیم، اپنے سوتیلے بچوں فیصل اور 16 سالہ بیٹی فوزیہ کو تیز دھار آلہ سے قتل کیا اور فرار ہوگیا۔ واقعہ کی اطلاع پر کرائم سین یونٹ ایکسپرٹس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کئے،  نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے سفاک ملزم عاشق کو دو گھنٹوں میں گرفتار کرلیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان نے ملزم کی فوری گرفتاری پر پولیس ٹیم کو شاباش دی۔ ملزم نے ابتدائی تفتیش میں بتایا کہ اس نے گھریلو ناچاقی پر طیش میں آکر تہرے قتل کی واردات کی۔ پولیس نے ورثا کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...