انڈوں، گھی کے نرخوں میں اضافے کا نوٹس، صوبائی حکومتیں کڑی نگرانی کریں: حفیظ شیخ

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی،نوائے وقت رپورٹ) وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے انڈوں اور خوردنی گھی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا۔ وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومتیں قیمتوں پر کڑی نگرانی کریں۔ سیکرٹری تجارت، صوبائی حکومتوں اور ایف بی آر کے نمائندوں سے میٹنگ کریں۔ وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت قومی پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں مشیر تجارت عبد الرزاق دائود، خصوصی معاون ریونیو ڈاکٹر وقار مسعود، سکریٹریز فوڈ سکیورٹی ، خصوصی سکریٹری کامرس، ایڈیشنل سیکرٹری صنعت و پیداوار، چیئرمین ایف بی آر، صوبائی اور دیگر حکام نے شرکت کی۔ قومی پرائس مانیٹرنگ کمیٹی نے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کے رجحان کا جائزہ لیا۔ سیکرٹری خزانہ نے کہا کہ پچھلے چار ہفتوں کے دوران مہنگائی کی شرح میں مستقل کمی آ رہی ہے۔ خصوصاگندم، ٹماٹر، پیاز، آلو اور مرغی کی قیمت میں نمایاں کمی ہوئی۔ ضروری اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں 0.22 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ وزیر خزانہ نے کہاکہ سیکرٹری تجارت صوبائی حکومتوں اور ایف بی آر کے نمائندوں کے ساتھ میٹنگ بلائیں تاکہ اس سلسلے میں مزید اقدامات اٹھائیں۔ سیکرٹری فوڈ سکیورٹی نے گندم اور چینی کے ذخائر کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی۔ دونوں اشیاء کی بہتر فراہمی کے نتیجے میں صارفین کیلئے قیمتوں میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔حفیظ شیخ نے سیمینار سے خطاب کرتے کہا آئی ایم ایف کے مباطق کرونا سے عالمی معیشت4.4فیصد سکڑے گی، نیا چیلنج سامنے آیا ہے،سخت مالیاتی ضبط سے اخراجات ،درآمدات میں کمی اور ریونیو میں اضافہ  کیا گیا۔مالیاتی خسارے میں کمی آئی ،ٹیکس وصولیوں میں17فیصد اضافہ ہوا ترسیلات زر،برآمدات،بیرونی سرمایہ کاری میں بہتری آئی،صنعتوں میں 6.7فیصد بہتری آئی۔ 

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...