پاکستان کا فرانس، چین اور سوئٹزر لینڈ کیساتھ 1.7ارب ڈالر قرض کی ری شیڈولنگ کے لئے معاہدہ

Dec 22, 2020

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) وزارت اقتصادی امور کے مطابق جی 20 ممالک کیطرف سے ڈیٹ سروس کی معطلی کی سہولت کے تحت پاکستان نے فرانس، چین اور سوئٹزر لینڈ کیساتھ ڈیٹ کی ری شیڈولنگ کیلئے معاہدے پر دستخط کئے۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان نے جی 20 ممالک کے ڈیٹ سروس کی معطلی کی سہولت سے فائدہ اٹھانے کیلئے مذاکرات کئے۔ سہولت کے تحت پاکستان کو 1.7ارب ڈالرز کے قرض کی ادائیگی معطل رہے گی۔ پاکستان نے اس سہولت کے حصول کیلئے 19 دوطرفہ کریڈٹرز بشمول پیرس کلب ممبران سے مذاکرات کئے۔ جن میں سے 19کے ساتھ معاہدے طے ہو گئے جبکہ کل تعداد21 ہے۔ کرونا کے منفی معاشی اثرات سے محفوظ رکھنے کیلئے جی 20 ممالک ڈیٹ سروس کی معطلی کی سہولت کا آغاز کیا گیا تھا۔

مزیدخبریں