حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت)حافظ آباد کے نواحی گائوں بوہڑ والہ میں تیز رفتار ڈمپر نے دس سالہ بچے کو کچل کر ہلاک کردیا جس کے بعدڈمپر کا ڈرائیور فرار ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق دس سالہ جواد ولد محمد صادق سڑک عبور کررہا تھا کہ اچانک تیز رفتار ڈمپر نے اسکے کچل کر ہلاک کردیا جس کے بعد ڈمپر کا ڈرائیور فرار ہوگیا۔ مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر بچے کی نعش کو ہسپتال منتقل کیا اور ڈمپر ڈرائیور کے خلاف کاروائی شروع کردی۔