کورونا وائرس،دنیا بھر میں ہلاکتیں 1708837ہو گئیں

مہلک وباکورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتیں 1708837ہو گئیں ،مصدقہ کیسز کی تعداد 7کروڑ77 لاکھ13 ہزار سے تجاوز کر گئی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ کورونا سے متاثرہ ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں ہلاکتیں326772ہوگئیں اور کیسز1کروڑ84لاکھ73ہزار سے بڑھ گئے ۔بھارت کورونا سے متاثرہ ممالک میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں ہلاکتیں 146145ہوگئیں جبکہ متاثرین کی تعداد1کروڑ75ہزار سے بڑھ گئی ۔روس میں 51351افراد لقمہ اجل بن گئے اورکیسز28لاکھ77ہزار سے سے تجاوز کر گئے ۔ برازیل میں ہلاکتیں187322 تک پہنچ گئیں اورکیسز72لاکھ64ہزار سے بڑھ گئے ۔فرانس میں60900افراد جان کی بازی ہار چکے جبکہ متاثرین کی تعداد 24لاکھ79ہزار سے تجاوز کر گئی ۔ ترکی میں اموات 18351ہو گئیں اور کیسز 2043704بڑھ گئے ۔برطانیہ میں67616افراد موت کی آغوش میں جا چکے جبکہ کیسز20لاکھ 73ہزار سے بڑھ گئے ۔اٹلی میں ہلاکتیں 69214ہو گئیں اور19لاکھ64ہزار سے تجاوز گئے ۔دنیا میں کورونا کے 5 کروڑ 45 لاکھ 88 ہزار سے زائد مریض شفایاب ہو چکے اور 2 کروڑ 14 لاکھ 15 ہزار سے زائد فعال کیسز ہیں۔

ای پیپر دی نیشن